فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے، آل پاکستا ن مسلم لیگ

فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے، آل پاکستا ن مسلم لیگ

ڈیرہ اسماعیل خان: آل پاکستا ن مسلم لیگ کے ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل برگیڈیئر  (ر)محمد اسلم خا ن نے قبائلی علا قہ جات کو   فی الفور صو بہ کے پی کے میں ضم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں ہونیوالی تاخیر   ترقی و خوشحالی اور معاشی تر قی کو متاثر کر نے کا باعث ہو گی۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب میں خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقو ں کے صو بہ خیبر پختونخواہ میں انضما م کی مخالفت کر نے والو ں کو یہ خیا ل کر نا چاہیے کہ قبائلی ایجنسیوں اور چھ ایف آر پر مشتمل علیحد ہ صو بہ کے انفر سٹریکچر پر کم از کم 4 یا 5 ارب کا خرچہ ہے ہمارا ملک اس خرچہ کا متحمل نہیں ہے۔ نئے صو بہ کا ہیڈ کوارٹر کونسی جگہ پر ہوگا، اس صو بہ کا نام کیا ہوگا، اس قبائل پر مشتمل علیحدہ صو بہ کے قیام سے کراچی  اور سرائیکی صو بہ کا جواز بھی پیدا ہو نے کا اندیشہ ہے۔

برگیڈیئر (ر)اسلم خا ن نے کہا کہ سیاستدانوں کو مخالفت برا ئے مخالفت اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی استحکام کیلئے سو چنے کی ضرورت ہے،  انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا کے پی کے میں انضمام سے جہاں ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے، وہاں امن و امان اور لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں تیزی ہوگی اور یہ واضح حقیقت ہے کہ جہاں امن ہو تا ہے وہ علاقہ خو ب تر قی کر تا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کی 40 ایف سی آر کے کالے قانون سے بھی جان چھوٹ جائیگی۔