ایران خطے میں مکروہ مقاصد کیلئے مسافر جہاز استعما ل کر رہا ہے

ایران خطے میں مکروہ مقاصد کیلئے مسافر جہاز استعما ل کر رہا ہے

تہران :انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور مکروہ مقاصد کی تکمیل کیلئے مسافر ہوائی جہازوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ پچھلے6 سال سے شام میں جاری لڑائی کے دوران ایران نے بشار الاسد کی مدد کیلئے بڑی تعداد میں جنگجو اور اسلحہ شام بھیجا۔ فوجی پروازوں کے بجائے ایرانی پاسداران انقلاب عام مسافر بردار جہازوں اور مال بردار طیاروں کو استعمال کرتے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہان ایئر لائن ایرانی پاسداران انقلاب کے7 افسران کی کمپنی ہے۔
اس میں وہ عناصر بھی شامل ہیں جو ایران کی بیرون ملک عسکری کارروائیوں کے انچارج جنرل قاسم سلیمانی کے قریب رہ چکے ہیں۔
ادھر ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کی خارجہ امور کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے ماہان ایئر لائن کو خصوصی سول ادارہ بنایا گیا ہے مگر عملاً اس کمپنی کے ہوائی جہاز ایران سے شام اور لبنان میں جنگجو اور اسلحہ منتقل کرنے میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔