پرویز مشرف کا ایم کیو ایم کو نیا نام رکھنے کا مشورہ

پرویز مشرف کا ایم کیو ایم کو نیا نام رکھنے کا مشورہ

اسلام آباد: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے لہٰذا ایم کیو ایم والے مہاجر اوراپنا نام چھوڑ کر نیا نام رکھیں۔
پارٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیسز کا سامنا کرنے کو تیارہوں، معلوم تھا وزارت داخلہ سے مجھے سیکیورٹی کا جواب نہیں ملے گا۔پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ختم ہے، کہاں ہیں یہ لوگ، پاکستان میں نئی سیاسی قوت بننی چاہیے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچارہے ہیں ان سے نجات ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے، ایک صورت ہے فاروق ستار کی جگہ میں سربراہ بن جاو¿ں لیکن میں پاگل ہوں گا کہ اپنی حیثیت نیچی کرکے آدھی ایم کیوایم کا سربراہ بن جاوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مہاجر بدنام ترین نام بن گئے ہیں، ایم کیو ایم والے مہاجر اوراپنا نام چھوڑ کر نیا نام رکھیں، مہاجر نام چھوڑکر اپنے آپ کو پاکستانی کہیں۔اس موقع پر پرویزمشرف کی سربراہی میں پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔