انیل کپور بھی فلم ”ریس 3 “ کا حصہ بن گئے

انیل کپور بھی فلم ”ریس 3 “ کا حصہ بن گئے

ممبئی: بالی و وڈ دبنگ سلمان خان کی آئندہ سال ریلیز ہونیوالی فلم ”ریس 3 “کی کاسٹ میں انیل کپور کو بھی شامل کر لیا گیا جس کے بعد اس فلم کی کاسٹ آخر کار مکمل ہو ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”ریس 3“ میں سلمان خان سمیت جیکولین فرنینڈز ، بابی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور انیل کپور شامل ہیں، جبکہ انیل کپور وہ واحد اداکار ہیں جو فلم 'ریس'کے تینوں سیکوئل کا حصہ ہیں، فلم میں ان کاایک مزاحیہ جاسوسی کردار ہے جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل انیل کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں بیوی نمبر 1، سلام عشق اور یووراج شامل ہیں۔ فلم 'ریس' اور 'ریس 2' کی ہدایات عباس مستان نے دی تھیں جب کہ 'ریس 3' کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔فلم 'ریس 3' کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، جو آئندہ برس 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔