امریکا کے ساتھ اس وقت بہترین تعلقات موجود ہیں، ترک وزیر اعظم

امریکا کے ساتھ اس وقت بہترین تعلقات موجود ہیں، ترک وزیر اعظم

واشنگٹن:  ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکا کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی اور امریکا کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین حل طلب مسائل پائے جاتے ہیں۔ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہم مستقبل کے بارے میں اپنے نظریات کی وضاحت کریں گے اورعلاقائی معاملات خاص کر  شام اور عراق کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ امریکا   کی داعش کے خلاف جدوجہد کی پالیسی سے متعلق ترکی کے اعتراضات، دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ پر مقدمہ چلانے اور اس کی ترکی کو حوالگی کے عمل کو شروع کرنے ’پی کے کے‘  کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو   واپس لینے اور اس کی امداد کو ختم کرنے جیسے موضوعات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا    کہ دو طرفہ دوروں کا مقصد قابل حل مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا   کہ یہ سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے۔ سعودی عرب اس مسئلے کو بذات خود حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں