امریکا مخاصمانہ پالیسی ترک کرے، شمالی کوریا

امریکا مخاصمانہ پالیسی ترک کرے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد فوجی طاقت میں اضافے کے امریکی اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک صورتحال کے حل کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہو گی۔

کورین ورکرز پارٹی کے ترجمان اخبار رودونگ سنمن نے اپنے ایک اداریے میں دوبارہ امریکا پر تنقید کی ہے۔ اس نے امریکا کو جنوبی کوریا میں اور اس کے ارد گرد جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار جہازوں اور دیگر مہلک اسلحے کی تنصیب کے ذریعے خطرناک صورت حال پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ جب تک امریکا اپنی مخاصمانہ پالیسی، اور شمالی کوریا کے خلاف جوہری خطرے کو ختم نہیں کرتا، تب تک شمالی کوریا کو بھی اپنے دفاع کے لیے جوہری قوت کے ذریعے اس کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ اخبار کے مطابق یہ شمالی کوریا کا بنیادی موقف ہے جو تبدیل نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں