روسی خفیہ ادارے کی عمارت میں آ تشزدگی، 3 افراد ہلاک

روسی خفیہ ادارے کی عمارت میں آ تشزدگی، 3 افراد ہلاک

ماسکو: روس کی خفیہ ادارے کی ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق واقعہ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ شام کو پیش آیا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف روس کے آتش فشاں پہاڑ  شیویلوچ کے پھٹنے سے نکلنے والے راکھ کے بادلوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے شیویلوچ آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیاہے جس سے نکلنے والے سیاہ بادل 8 کلو میٹردور سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ راکھ کے بادل الاسکا کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

الاسکا ہوائی کمپنی کے ترجمان ویلیم والش نے کہا ہے کہ کوٹ زیبرو اور ڈیڈ ہارس کے لیے متعدد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آتش فشاں پہاڑ شیویلوچ علاقے سے2172 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ راکھ کے بادل پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں