کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان میں شوہر سے ملاقات کی پیشکش

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان میں شوہر سے ملاقات کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان نے انسانی بنیادوں پر گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کر دی ۔ پیش کش کے حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق کمانڈر کلبھوشن یادیو کی اس کی اہلیہ سے ملاقات پاکستان مِیں ہی کرائی جائے گی ، وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو اور ان کی اہلیہ کی ملاقات کا انتظام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یایدو کو تین مارچ 2016کو بلوچستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ،بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشتگردی اور جاسوسی کے اسنگین الزامات ہیں جس کا اعتراف وہ مجسٹریٹ کے سامنے کر چکاہے۔