ایم کیو ایم کی سیاست سے نہیں ٗ کراچی کی بدامنی سے مسئلہ ہے : سعید غنی

ایم کیو ایم کی سیاست سے نہیں ٗ کراچی کی بدامنی سے مسئلہ ہے : سعید غنی

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسعیدغنی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی سیاست سے نہیں کراچی کی بدامنی سے مسئلہ ہے ،کراچی میں امن قائم رہناچاہئے ،کراچی کے لوگ پہلی بارخوف سے آزادہوکرووٹ ڈالیں گے ،مشرف کے آنے سے کوئی نقصان نہیں خوشی ہوئی وہ عدالتوں کاسامناکریں اتحادپہلے بھی بنے ،چلے ہوئے کارتوس کئی باراکٹھے ہوئے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سعیدغنی نے کہاکہ ایم کیوایم کاووٹ ایک ہی جگہ ہے ،مصفطیٰ کمال ،فاروق ستارایک ہی ہیں ان کے ووٹ اورسیاست سے کوئی مسئلہ نہیں ،کراچی کی بدامنی سے مسئلہ ہے ،کراچی میں یہ بدمعاشی سے ووٹ لیتے تھے ،پہلی بارکراچی کے لوگ خوف سے آزادہوکرووٹ ڈالیں گے ،کراچی میں امن قائم رہناچاہئے اوربدمعاشی نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستارنے کہاکہ انہوںنے خط لکھاخط میں جوباتیں ہیں وہ خدشات بڑھاتی ہیں ،کوئی انجینئرنگ ہوگی توانتخابات مشکوک ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ یادگارشہداء پرجانے میں کوئی حرج نہیں اس پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہئے ۔ایک سوال پرکہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف پہلے بھی کئی اتحادبنے 1988سے لیکر2013ء تک اتحادبنتے رہے یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔پہلے ان کے ساتھ عدالتیں بھی نہیں اسٹیبلشمنٹ بھی تھی اتحادبنانے والے اب بھی بنالیں ۔