مناسب کردار نہ ملنے پر فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہا، ماہیما چوہدری

مناسب کردار نہ ملنے پر فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہا، ماہیما چوہدری

ممبئی : ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدری نے فلم انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتادی۔


میڈیا سے گفتگو میں مہیما چوہدری نے کہا کہ بالی وڈ فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں میں مناسب کردار نہ ملنے پر انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہا ہے۔ ماہیما نے کہا کہ فلمساز سینئر اداکاروں کیلئے مناسب اسکرپٹ تحریر کریں۔گزشتہ دنوں مہیما کے اضافی وزن کی خبریں اور تصاویر منظرعام پر آئی تھیں جس میں وہ ایک بھاری بھرکم خاتون دکھائی دے رہی تھیں۔

ماہیما چوہدری 1997 میں ریلیز ہونیوالی فلم ' پردیس میں شاہ رخ خان کیساتھ اسکرین پر آئی تھیں۔ انہوں نے آخری بار 2016 کی فلم 'ڈارک چوکلیٹ' میں کام کیا تھا انہوں نے ریا سین کی والدہ کا کردار نبھایا تھا۔