خواتین کا دماغ مردوں سے زیادہ تیز

خواتین کا دماغ مردوں سے زیادہ تیز

نیو یارک: خواتین کا دماغ مردوں کے دماغ سے زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ یہ بات امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر نیو پورٹ بیچ میں ماہرین کی طرف سے جاری کی گئی مطالعاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایمن کلینکس کے محققین نے 46 ہزار افراد کے برین سکینز کے مطالعے سے بعض حیرت انگیز نتائج اخذ کئے ہیں جن میں خواتین کے دماغ کی مردوں کے دماغ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی اور بچوں میں ذہانت ماں کی طرف سے منتقل ہونے جیسے حقائق شامل ہیں۔

طبی جریدے ہیلتھ نیوز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق برین سکینز میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ کام کے دوران بلکہ آرام کے دوران بھی خواتین میں دماغ کی طرف خون کا بہائو مردوں سے زیادہ ہوتا ہے۔خون کا یہ بہائو خاص طور سے دماغ کے پری فرنٹل کورٹیکس نامی حصے کی طرف زیادہ ہوتا ہے جو عام طور پر فیصلے کرنے، توجہ مرکوز کرنے اور جبلی ردعمل کے اظہار جیسے افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جذبات اور  یادداشت  کو  کنٹرول کرنے والے حصوں کی کارکردگی بھی خواتین کے دماغ میں مردوں کے مقابلہ میں بہتر دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق مردوں اور خواتین کے دماغ کی ساخت میں کوئی فرق نہیں پایا   گیا۔