ایران اور سعودی عرب لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں: جرمنی

ایران اور سعودی عرب لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں: جرمنی

برلن: جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران، لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ملک لبنانی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ نے برلن میں میڈیا بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ لبنان پر بات کرتے ہوئے ایران کے کردار کو زیر بحث لانا ضروری ہے۔

ترجمان نے مجموعی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران، لبنانی تنظیم حزب اللہ پر اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سے لبنان کو سلامتی کے بحران کا سامنا محسوس کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں