مدینہ منورہ ، 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

مدینہ منورہ ، 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
مدینہ منورہ ، 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
مدینہ منورہ ، 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
مدینہ منورہ ، 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

مدینہ منورہ :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں 7ارب ریال لاگت کے 21ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تقریب مدینہ منورہ گورنریٹ میں منعقد کی گئی۔شاہی خاندان کے افراد ، وزرا، علماءو مشائخ ، اعلیٰ عہدیدار اور عوام کا جم غفیر موجود تھا۔اس موقع پر مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کا تعارف پروجیکٹر کی مدد سے کرایا گیا۔

شاہ سلمان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ رحمان و رحیم کے نام سے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ میرے لئے ان منصوبوں کا افتتاح اعزاز کا باعث ہے۔ ہمارے والد شاہ عبدالعزیز ،میرے برادر حکمراں اور میرے لئے حرمین شریفین کے خدام کی حیثیت سے کام کرنا باعث اعزاز ہے۔ سعودی عوام اور حکمراں حرمین شریفین کے خدمتگار ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و امان اور سکون و اطمینان سے مالا مال ہے۔ حاجی ، معتمر اور زائر یہاں حج ، عمرے اور زیارت کےلئے آتے ہیں اور وسیع و عریض ملک کے چپے چپے پر سکون و اطمینان کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔ اس نعمت پر اللہ رب العزت کا شکر واجب ہے۔
الحمدللہ رب العالمین ،الحمدللہ رب العالمین، الحمدللہ رب العالمین۔ہم اپنے والد اور ان کے بعد ان کے فرزندوں کی طرح حرمین شریفین کی خدمت کرتے رہیں گے۔