پی ایس ایل 3 کیلئے 501 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری

پی ایس ایل 3 کیلئے 501 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تیسرے سیزن کے لئے 501 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست جاری کر دی گئی۔ایونٹ کے لئے ڈرافٹ اتوار کو ہوں گے جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا،زمبابوے اور کینیڈا کے کھلاڑی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرا سیزن کا انعقاد آئندہ سال پاکستان اور یو اے ای میں ہو گا۔ اس سیزن کیلئے پلاٹینیم 21، ڈائمنڈ 22، گولڈ 79، سلور 298، ایمرجنگ میں 93 پلیئرز پی سی بی کے زیراہتمام چھ ٹیمیں مختلف کیٹگریز میں من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔فرنچائزز کھلاڑیوں برقرار رکھنے یا تبادلے کرنے کے فیصلے کرتے ہوئے اپنے اسکواڈز کیلیے 9،9 کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہیں، اتوار کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے ڈرافٹ میں ایک ایک پلاٹینئم، ڈائمنڈ اور گولڈ پلیئر، 2،2 سلور اور ایمرجنگ پلیئر کا انتخاب کریں گی۔
16رکنی اسکواڈ کے علاوہ ہر ٹیم کو 4،4 سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا،ان کو ضرورت پڑنے ٹورنامنٹ کے دوران کسی وقت بھی طلب کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینیم کیٹگریز کے کھلاڑی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز کے مستحق ٹھہریں گے، اسی طرح ڈائمنڈ 70 ہزار، گولڈ 50 ہزار اور سلور کیٹگری کے کھلاڑی پی سی بی سے 50 ہزار ڈالر کی بڑی رقم وصول کریں گے۔ انڈر 19اور ایمرجنگ کرکٹرز کیساتھ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹیمیں اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں سامنے آنے والے کرکٹرز کو بھی نامزد کرسکیں گی۔