پی آئی اے کی پرواز کو ایئر پورٹ پر حادثہ، طیارہ رن وے سے اتر گیا

پی آئی اے کی پرواز کو ایئر پورٹ پر حادثہ، طیارہ رن وے سے اتر گیا
کیپشن: طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ایئر پورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔

کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔