صنم سعید نے اپنے شوہر سے علیحدگی کی وجہ خود کو قرار دیدیا

صنم سعید نے اپنے شوہر سے علیحدگی کی وجہ خود کو قرار دیدیا
سکرین شاٹ

کراچی:نامور پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی ناکامی  اور شوہر سے علیحدگی کی وجہ خود کوقرار دے دیا۔


انہوں نے کہا کہ مجھے بہت کم عمر میں اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ محبت ہوگئی تھی لیکن یہ محبت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور وہ دوست مجھے چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب کبھی دوبارہ محبت نہیں کریں گی لیکن انہیں ایک بار پھر محبت ہوئی اور اسی شخص کے ساتھ شادی بھی ہوئی۔

ایک انٹرویو میں صنم سعید نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں ان کے وہی خواب تھےجو ایک لڑکی کے ہوتے ہیں شادی بچے گھر کاکام کرنا لیکن شادی کے دوسال بعد ہی وہ اس زندگی سےبیزار ہوگئیں۔

صنم سعید نے کہا ان کے شوہر بہت اچھے انسان تھے لیکن وہ انہیں اس طرح توجہ نہیں دے سکیں جو ایک بیوی کو اپنے شوہر کو دینی چاہیے، شادی کے بعد انہیں محسوس ہوا وہ ایک بیوی کی طرح زندگی نہیں گزار سکتیں اور نہ کسی کے مشوروں پر چل سکتی ہیں وہ کام کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں کام کرنے کی عادت ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کی بیماری کے وقت ان کی زندگی میں ان کاکام، ان کی والدہ اہم تھیں شوہر اور گھر کی اتنی اہمیت نہیں تھی جب کہ شادی شدہ زندگی میں عورت کی پہلی ترجیح اس کا شوہر اور گھر ہونا چاہیئے اور یہ ان کے شوہر کے ساتھ بہت غیر منصفانہ طرز عمل تھا یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ویڈیو دیکھیں: