ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ،سپریم کورٹ نے سماعت کا نوٹس واپس لے لیا

ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ،سپریم کورٹ نے سماعت کا نوٹس واپس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کا جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ ، عدالت نے درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق شہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 12 نومبرکومقررتھی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی، عدالت نے نیب میں غیرقانونیبھرتیوں کے کیس کی سماعت بھی ملتوی کردی ،کیس کی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزارکوجاری کیاگیاسماعت کانوٹس واپس لے لیا۔واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو پر نلیگ کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا ،چیئرمین نیب نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔