جعلی کالز کے ذریعے اکاؤنٹس کا صفایا، میجر جنرل آصف غفور نے آگاہی ویڈیو شیئر کردی

جعلی کالز کے ذریعے اکاؤنٹس کا صفایا، میجر جنرل آصف غفور نے آگاہی ویڈیو شیئر کردی
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پاکستانی فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص کو اپنے ذاتی بینک اکائونٹس کی تفصیلات نہ بتائیں چاہے وہ فوج کا نمائندہ کیوں نہ ہو ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے آپ کو پاک فوج کا افسر یا نیب کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ، ایسے افراد کو بالکل گھاس نہ ڈالیں بلکہ فوری طور پر سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کریں ۔

addc515974966350a06508bb102c8709

انھوں نے کہا کہ اب تک کئی ایسے کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں بذریعہ کال لوگوں سے رابطہ کر کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں اور پھر انہیں جعلسازی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔