آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں
image by facebook

لاہور :بریانی برصغیر پاک و ہند کے دسترخوان کا لازمی جز ہے ، آج ہم آپ کو مزیدار حیدرآبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں ۔


اجزا ئے ترکیبی :

قیمہ: 2 کلو

دہی: 1 کپ

چاول: 2 کلو

پیاز: 2 عدد

ٹماٹر: 3 عدد

ہری مرچ: 6 عدد

لہسن: 3 جوئے

لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

کڑی پتہ: 12 عدد

پودینہ: 1 کپ

نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

تیز پات: 2 پتے

لونگ: 6 دانے

دار چینی: 2 اسٹک

آلو بخارا: 12 عدد

تل: 1 کھانے کا چمچ

خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

بنانے کا طریقہ :

 سب سے پہلے چاولوں کو تیز بات ، لونگ اور دار چینی کے ساتھ اچھی طرح ابا ل لیں پھر پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں، بریاتی تیار ہے ۔