شاہد کپور اور کنگ خان کے بیٹوں کی تصاویر وائرل

شاہد کپور اور کنگ خان کے بیٹوں کی تصاویر وائرل
کیپشن: image by facebook

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ نے صاحبزادے کی پہلی تصویر شیئر کردی جبکہ کنگ خان نے بھی اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں نے دیوالی کے ایک روز بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اپنے صاحبزادوں کی تصاویر شیئر کیں، شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کپور کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا تو اُن کی اہلیہ نے بھی دو ماہ کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کردی۔ دونوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ہی لفظ لکھا ’ہیلو ورلڈ‘۔

59683ee12b337ae9130c395df19408ee

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی میشا اور زین کی تصاویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور دونوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کیتھر  نے ’جان بچہ‘ لکھ کر کمنٹس کیا۔

5cc40529a1c52b9c4b6afacad667c401

یاد رہے کہ شاہد کپور کے صاحبزادے زین کی پیدائش 6 ستمبر کو ہوئی تھی جس پر اداکار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا کا شکر  ہے کہ آج ہماری فیملی مکمل ہوگئی۔دوسری جانب کنگ خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے صاحبزادے ابراہم کی تصویر شیئر کی جو اپنی والدہ گوری کے ساتھ موجود تھا۔

ابراہم نے جو ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اُس پر ماں کی محبت سے متعلق الفاظ کچھ اس طرح درج تھے کہ ’ماما میری ملکہ ہیں‘۔