کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو، مزید 23 افراد جاں بحق

The second wave of corona virus went out of control, killing 23 more people
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار، 637 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ، 46 ہزار، 476 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ساڑھے پانچ سو مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی۔ ملک بھر میں 3 لاکھ، 19 ہزار، 431 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 7830، بلوچستان میں 16152، گلگت بلتستان میں 4378، اسلام آباد میں 22110، خیبر پختونخوا میں 40843، صوبہ پنجاب میں 107329 جبکہ صوبہ سندھ میں 150834 کنفرم کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ 7335، پنجاب 7258، خیبر پختونخو 1385، اسلام آباد 2595، گلگت بلتستان 163، بلوچستان 277 جبکہ آزاد کشمیر میں 1032 کنفرم کیسز موجود ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر 112، بلوچستان 154، گلگت بلتستان 93، اسلام آباد 244، خیبر پختونخوا 1290، پنجاب 2420 اور سندھ کے 2687 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی بات کی جائے تو سندھ 140812، پنجاب 97651، خیبر پختونخوا 38168، اسلام آباد 19271، گلگت بلتستان 4122، بلوچستان 15721 اور آزاد کشمیر کے 3686 شہری کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب عوام کو سخت عندیہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو ان پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔