لاہور ، ملتان کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Smart lockdown implemented in Lahore, Multan
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کی دوسری لہر نے پاکستان بھر میں ایک بار پھر سے پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے۔  کورونا کی پہلی لہر پر کنٹرول پا لینے کے بعد حکومت کو دوسری لہر  روکنے میں مشکل ہورہی ہے ۔  جس کے پیشے نظر پنجاب حکومت نے کورونا کے اضافے کو روکنے کے لیے لاہور اور ملتان کے کئی اہم علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر لاہور کے گیارہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

لاہور کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں نیو مسلم ٹاؤن  بلاک ، علامہ اقبال ٹاؤن ، رضا بلاک ، سکندر بلاک اور عمر بلاک شامل ہیں ۔ 

اس کے ساتھ ساتھ گارڈن ٹاؤن ، کیولری گراؤنڈ ، ڈی ایچ اے  فیز ون ، ایچ بی ایف سی بلاک بھی ، ڈی ایچ اے فیز 6، عسکری الیون میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔ 

لاہور کے دیگر علاقے  انارکلی ، مزنگ ، شادمان ، اور گلشن راوی  بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت لاک ڈاؤن لگایا گیاہے ۔

 سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز ، فامیسز ، لیبارٹریز، اور کلینکس چوبیس گھنٹے جبکہ جنرل سٹورز ، سبزی کی دکانیں ، تندور اور پیٹرول پمپس صبح نو بجے سے لیکر شام سات بجے تک کھولے جاسکیں گے ۔ 

ملتان کے بھی پانچ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکیا گیا ہے ۔ ملتان کی نقش بند کالونی ، گلگشت  کالونی ، میپکو کالونی ، خواجہ آباد کچہری روڈ ، اورسادات کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔