پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

Pakistan vs Zimbabwe, T20 series, Babar Azam
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی

راولپنڈی : پاکستان نے زمبابوے  کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں شکست دیدی۔ پاکستان نے سیریز نے 3-0 سے جیت لی۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار ٹی20 سیریز اپنے نام کی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں زمبابوین ٹیم کو 129 رنز  ہی محدود رکھا۔ 

پاکستانی بولرز میں عثمان قادر نے 4 ، عماد وسیم نے 2 جبکہ حارث روؤف اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

  130 رنز  کا ہدف شاہینوں نےدو وکٹوں کےنقصان پر حاصل کر لیا ۔ ڈیبیو   کرنے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے41 رنز   کی   نا قابل   شکست اننگز  کھیل۔  خوشدل شاہ نے جارحانہ 36رنز بنائے ۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان نے 21 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 27 رنز بنائے۔