پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری

ISPR, Pakistan, Russia
کیپشن: فوٹو فائل

تربیلا: پاکستان آرمی اور روسی آرمی کی تربیلا میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں کو  ’’دوروزبا فائیو ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ 


پاک فوج کے شعبہ تعلقات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کی فوجیں انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار ، ریپلنگ اور اسکائی ڈائیونگ کی تیاریوں کی مشق میں مصروف ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ورزش کا حصہ ہیں۔

a0106895d71f948ca60be9726a6d4e6e

خیال رہے کہ اس قبل بھی پاکستان اور روس کے درمیان 4 مرتبہ جنگی مشقیں ہو چکی ہیں۔ ان مشقوں کا آغاز 2016 میں ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔