ڈلیوری بوائے نے کمپنی کی گاڑی میں گرل فرینڈ بلالی

ڈلیوری بوائے نے کمپنی کی گاڑی میں گرل فرینڈ بلالی

واشنگٹن : دنیا بھر میں آن لائن ڈلیوری کا کاروبار بہت تیزی سے پھیل چکا ہے تمام کمپنیوں نے عوام کی سہولت کے لئے ڈلیوری بوائے اور ڈلیوری وینز رکھ لی ہیں ۔ ایسے میں کچھ ڈلیوری بوائز  ان وینز کو کمپنی کے قوانین سے ہٹ کر بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔

امریکہ میں ایک ڈلیوری بوائے کو کمپنی نے ملازمت سے نکال دیا ۔  کہنے کو تو یہ ایک معمولی بات ہے لیکن حقیقت جان کر آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں جون (فرضی نام ) اور ریٹا (فرضی نام ) کی دوستی ہے دونوں سکول کے دور سے اکثر ڈیٹ بھی کیا کرتے ۔ جون کو ڈلیوری بوائے کی نوکری ملی تو دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ رک گیا ۔

دونوں نے ملاقات کے لئے کمپنی کی گاڑی کو استعمال کرنے کا پلان بنایا ۔ منصوبے کے تحت جون ریٹا کے گھر ڈلیوری وین سمیت پہنچ گیا ۔ تھوڑی دیر بعد ریٹا ڈلیوری وین میں داخل ہوگئی ۔

 اس ساری کارروائی کو ایک قریبی اپارٹمنٹ کے رہائشی نے اپنے موبائل میں شوٹ کرلیا جس کے بعد اس نے ویڈیو کو وائرل کردیا ۔ 

جب یہ ویڈیو کمپنی کے آفیشلز تک پہنچی تو انہوں نے تحقیقات کیں جس سے ثابت ہوگیا کہ جون نے کمپنی کی گاڑی کو ڈلیوری کی بجائے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا تھا ۔

کمپنی نے اس واقعہ کو مثال بناتے ہوئے جون کو نوکری سے نکال دیا اور باقی ملازمین کو ایسے معاملات سے دور رہنے کی سخت تاکید کی ۔ 

مصنف کے بارے میں