ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے پیش گوئی کر دی

ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے پیش گوئی کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ 
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شعیب اختر نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کینگروز میچ کے دوران دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے مگر آپ نے دباؤ میں نہیں آنا اور بے خوف کرکٹ کھیلنی ہے۔ 
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور پہلا سیمی فائنل شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا اور فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔