پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے انگلیںڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور جوز بٹلر نے اننگز کا آغاز کیا، بیرسٹو 13 اور بٹلر 29 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل گروپ مرحلے میں انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیتے تاہم آخری میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دی جب کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں بھارت سمیت تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

گزشتہ 2 آئی سی سی میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں انگلش ٹیم نیوزی لینڈ پر بھاری ثابت ہوئی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی، 50 اوورز کے سنسنی خیز فیصلہ کن معرکے میں بھی کیویز بدقسمت ثابت ہوئے۔