انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی ن لیگ کو آخری وارننگ

انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی ن لیگ کو آخری وارننگ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے کی ۔ ن لیگ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا بلکہ پارٹی آفس کے ملازم پیش ہوئے ۔

سماعت کے دوران جب ن لیگ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تو ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگ پارٹی الیکشن میں دلچپسی نہیں لے رہی ۔

جس پر الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ ہم نے پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجا ہے ، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایک آخری موقع دے دیتے ہیں ۔ جبکہ کے پی کے ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت تک مسلم لیگ ن کو معطل کریں ۔

جس کے بعد کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔

مصنف کے بارے میں