بٹلر اور ہیلز کا لاٹھی چارج، بھارت ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ کا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا

بٹلر اور ہیلز کا لاٹھی چارج، بھارت ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ کا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا
سورس: Twitter

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے اتوار کو ہوگا۔ 

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ۔ 

بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا اور ویرات کوہلی نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور بالترتیب 33 گیندوں پر 63 اور 40 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ 

کے ایل راہول نے پانچ ، روہت شرما نے 27 اور سوریا کمار نے 14 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 

انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے تین ، عادل رشید اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 4 اوورز پہلے ہی پورا کرلیا۔ ہیلز اور بٹلر نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 اور جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

مصنف کے بارے میں