ہالی ووڈ فلم اوتار کے سیکوئل ’اواتار دی وے آف واٹر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

 ہالی ووڈ فلم اوتار کے سیکوئل ’اواتار دی وے آف واٹر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

فلم  شائقین کا انتظار ختم  سال 2009ء کی مشہور ہالی ووڈ فلم اوتار کے سیکوئل ’اواتار دی وے آف واٹر‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ہالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار جیمز کیمرون نے بڑے بجٹ کی  اپنی فلم ’اواتار: دی وے آف واٹر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا  ہے ۔فلم کا سیکوئل  16 دسمبر کو دنیا بھر کے کئی ممالک  سنیما گھروں کی زینت بنے گا ۔ 

  فلم کے ٹریلر کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک مرتبہ پھر لوگوں کو دنگ کر دینے والے ہیں،  فلم  کا  زیادہ  حصہ زیرِآب عکسبند کیا گیا ہے ۔فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکار وں  کو بھی فلم میں شامل کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ   فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون  نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فلم کا سیکوئل کامیاب نہ ہوا تو وہ اس سیریز کی 3 سے زیادہ  فلمیں نہیں بنائیں گے۔
 

مصنف کے بارے میں