وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی  ٹی آئی )  کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے  وزیر آباد کے  رہائشی معظم گوندل، نجی ٹی وی کی رپورٹر  صدف نعیم ،راہوالی کے سامر علی  اور لاہور کے حسن بلوچ کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری  دی ہے۔

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک متاثرین کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ 

واضح  رہے کہ معظم گوندل سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ صدف نعیم اور  دیگر  دو افراد  عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے تھے۔

مصنف کے بارے میں