آرمی چیف  کی تعیناتی کے حوالے سے ایک دو روز میں بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

 آرمی چیف  کی تعیناتی کے حوالے سے ایک دو روز میں بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

لاہور :وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ نوازشریف سے آرمی چیف  کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  کی تعیناتی پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، ایک دو ،روز میں بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم  چاہتے ہیں نوازشریف تب  وطن  واپس آئیں جب حالات کی سمت کا تعین ہوجائے۔پانچ دس دن میں حالات واضح ہوجائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، فوج ایسے کسی غیر آئینی اقدام کی مرتکب نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  انہیں  گولیاں نہیں ذرات لگے ہیں۔عمران خان کا مقصد  سرف  سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان  خراب کرنا  ہے ۔

مصنف کے بارے میں