چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے کوئی مک مکا نہیں ہوا: خورشید شاہ

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے کوئی مک مکا نہیں ہوا: خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا۔ یقین ہے کہ وہ سب کے لیے قابل قبول ہوں گے اور انہیں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین نیب کے نام پر اپوزیشن کی جانب سے کوئی گلہ شکوہ سننے میں نہیں آیا۔ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ یہ ایسا نام تها جو سب کو قابل قبول ہوتا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیک گراؤنڈ بہت بہتر ہے اور کوئی مُک مُکا نہیں ہوا جبکہ ابهی تک کسی نے تنقید نہیں کی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں تو پاکستان کا قانون بھی ان پر لاگو نہیں ہو گا۔ نواز شریف کہہ دیں کہ حسن اور حسین ان کے بیٹے ہیں لیکن پاکستانی شہری نہیں تو پھر ملک کا قانون ان پر لاگو نہیں ہو گا۔ ایک سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کرے وہ وقت آ جائے کہ ہم چئیرمین نیب کے بعد نگران وزیرِ اعظم کا فیصلہ بھی کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں