قطر کے ساتھ معاہدے کی کاپی لینے کے لیے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے : شیخ رشید

قطر کے ساتھ معاہدے کی کاپی لینے کے لیے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے : شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ک عالمی بنک  کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔ یہ 15سال کی کرپشن ہے جس میں شاہد خاقان عباسی خود پارٹنر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں ملک میں انقلاب آرہا ہے ۔شہباز شریف انقلاب آپکے گھر سے آئیگا۔ساری قوم سی پیک کی حامی ہے ۔شیخ رشید نے حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے دروازے پر پہنچایا۔


انہوں نے کہا کہ کل قطر سے معاہدے کی کاپی جاری کر وں گا۔قطر کا خط حاصل کرنے کیلئے مجھے تین ملکوں کے دھکے کھانے پڑے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کم سز ادی ۔انہوں نے کہا کہ نئے نیب چیئرمین کو 200 ارب روپے کا نیا ٹیسٹ کیس دوں گا۔