سری لنکاکے خلاف دوسرا سپنر نہ کھلانا غلطی تھی:مکی آرتھر

سری لنکاکے خلاف دوسرا سپنر نہ کھلانا غلطی تھی:مکی آرتھر

دبئی:پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں یاسر شاہ کے علاوہ ایک اور ریگولر سپنر نہ کھلانا بڑی غلطی ہے ۔


دبئی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،ان کو ٹیسٹ میچز میں ایک روزہ میچز کی طرح اپنی کارکردگی دکھانا چاہیے،میچ کے آخری روز کا پہلا سیشن سب سے اہم ہو گا،اسداورسرفرازکی عمدہ پارٹنرشپ اطمینان کا باعث ہے۔مکی آرتھر نے مز ید کہاکہ اسد شفیق آسٹریلیا میں برسبین ٹیسٹ میں عمدہ کھیل چکا ہے۔

واضح رہے بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف اپنی چار اننگز میں مجموعی طور پر39رنزبنائے جبکہ آج کی اہم اننگ میں وہ بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔پاکستانی کوچ کی جانب سے اہم ٹیسٹ میچ میں بڑی غطی کے اعتراف کے بعد کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا کہناہے کہ کوچ کو پتہ ہونا چاہیے کہ اہم میچ میں وکٹ کیسی ہو گی؟ کون سے کھلاڑی زیادہ بہتر پرفارمنس دکھا سکتے ہیں۔