فرانسیسی کمپنی کا شو روم آنیوالی پہلی 7 خواتین کیلئے مفت گاڑیوں کا اعلان

فرانسیسی کمپنی کا شو روم آنیوالی پہلی 7 خواتین کیلئے مفت گاڑیوں کا اعلان

ریاض: فرانس کی کار ساز کمپنی نے سعودی خواتین کیلئے ایک شاندار آفر متعارف کروا دی ہے۔ کمپنی نے سعوسی حکومت کے ڈرائیونگ پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد سعودی خواتین کو 7 رینالٹ گاڑیاں مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رینالٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ کاریں سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ان سات سعودی خواتین کو دی جائیں گی جو کار کے حصول کے لئے سب سے پہلے شوروم آئیں گی تاہم اس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سعودی عرب نے ملک بھر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد ملک بھر میں سعودی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں