پی آئی اے کا خسارہ چار ارب ڈالر ہو گیا، سردار مہتاب عباسی

پی آئی اے کا خسارہ چار ارب ڈالر ہو گیا، سردار مہتاب عباسی

اسلام آباد: پی آئی اے ٹائی ٹینک بن گیا اور اسے ڈوبنے سے بچانا ہو گا کیونکہ مشیر ہوا بازی نے قومی ایئرلائن کی تباہ حالی کا حال بتا دیا ہے۔ کہتے ہیں پی آئی اے کا خسارہ چار ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

سردار مہتاب نے کہا ہے کہ ٹرپل سیون طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرپل سیون طیاروں کے اوور ہالنگ پر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ طیاروں کی مرمت کے لیے بنکوں سے قرض لیا جائیگا۔

وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کو حکومتی معاونت دستیاب نہیں۔ پی آئی اے اپنے وسائل سے موجودہ فلیٹ کو بہتر بنا رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں