شعیب ملک ملتان سلطان کے ممکنہ کپتان ہوں گے

شعیب ملک ملتان سلطان کے ممکنہ کپتان ہوں گے

ملتان: پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے ہیں لیکن اب قومی ٹیم میں ایک کھلاڑی کی حثییت سے کھیل رہے ہیں ۔شعیب ملک نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کی بھی لیکن ٹیم میں اختلافات کے باعث انہوں نے قیادت سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی شمولیت کے ساتھ ہی اس سال چھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور اسی سلسلے میں ملتان کو دس اکتوبر سے قبل اپنی ٹیم کے دس کھلاڑیوں کو سائن کرنا ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو حاصل کرنے اور کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔