سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں بحیثیت کپتان ابھی نیا ہے : وسیم اکرم

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں بحیثیت کپتان ابھی نیا ہے : وسیم اکرم

کراچی: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ابھی مزیدسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹیسٹ ٹیم میں شامل لڑکے نئے ہیںان کو سیٹ ہونے میں تھوڑا ٹائم لگے گا۔ٹیم میں اتنی قابلیت ہے کہ کم بیک کر سکتی ہے۔


سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز ابھی ٹیسٹ کرکٹ میں بحیثیت کپتان نیا ہے۔میں بھی اپنے کیرئیر کے شروعات میں ایساہی تھا۔پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں،4ماہ قبل یہی ٹیم اچھی تھی اتنی جلدی آسمان سے ز مین پرنہ لائیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ بالکل ایک الگ فارمیٹ ہے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو تھوڑا ٹائم لگے گا ۔