بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد:پاکستان سیکیورٹی اداروں نے پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس کا دہشگردی کا برا منصوبہ پکڑ لیا اور افغان بارڈر سے تربیت یافتہ دہشگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی،نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے را اور افغان انٹیلی جنس کا یک مشترکہ نیٹ ورک پکڑ لیا جس کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے پاکستان میں1200جعلی پاسپورٹ بھی تیار کئے گئے جبکہ اس گھناونے نے سازش کی منصوبہ بندی افغانستان کے صوبے کنڑ میں کی گئی تھی۔

اہم ترین اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان ملا فصل اللہ گروپ کاے کارندوں کو را اور این ڈی ایس کی جانب سے تربیت دی گئی تھی جن کا ٹارگٹ پاکستان میں سرکاری مقامات کو نشانہ بنانا تھا اس مقصد کے لیے چمن اور طور خم بارڈر کو استعمال کیا جانا تھا،سازش سامنے آتے ہی دونوں بارڈرز گزرنے کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔