میکا اور دلیر سنگھ کے بھائی کلوگارشمشیر سنگھ انتقال کر گئے 

میکا اور دلیر سنگھ کے بھائی کلوگارشمشیر سنگھ انتقال کر گئے 

ممبئی: میکا سنگھ اور دلیر مہندی کے بڑے بھائی اور معرو ف گلوکاراستاد شمشیر سنگھ انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ اور شمشیر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعےاپنی بھائی شمشیر سنگھ کی موت کی اطلاع دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ" ہمارا خاندان بہت گہرے صدمے سے گزر رہاہےاور واہے گرو  ان کے درجات بلند کرے"۔
تفصیلات کے مطابق شمشیر سنگھ ڈیڑھ ماہ سے یرقان میں مبتلا تھےاور اپنی بیماری کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں ۔شمشیر سنگھ معروف موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ لکھاری  بھی تھے۔
شمشیر سنگھ کی موت پر موسیقاروں اور بھارتی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے ان کی موت موسیقی کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہیں کیونکہ شمشیر سنگھ نے بھنگڑے کو ایک نیا رنگ دیا تھا۔

واضح رہے دلیر مہندی اور شمشیر سنگھ کی شبہات بہت زیادہ ایک دوسرے سے ملتی تھی ۔