کراچی والوں کو مزید 3 دن گرمی برداشت کرنا ہو گی، محکمہ موسمیات

کراچی والوں کو مزید 3 دن گرمی برداشت کرنا ہو گی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں گرمی پڑنے کا امکان ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معمول کی چلنے والی سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں