امریکا کو آپریشن کی پیشکش، پی ٹی آئی نے وزیر خارجہ سے وضاحت مانگ لی

امریکا کو آپریشن کی پیشکش، پی ٹی آئی نے وزیر خارجہ سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش پر وزیر خارجہ ایوان میں وضاحت دیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کی پارٹنرشپ بھارت کے ساتھ ہے اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستانی سرزمین پر امریکا کو مشترکہ آپریشن کی پیشکش کیسے کر دی۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے کہا کہ امریکا ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کو اپنے بیان پر وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر خارجہ سے جواب مانگنے کے لئے پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب کی ڈیوٹی لگا دی۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا ک  امریکا کو کئی بار پیشکش کر چکے ہیں کہ اگر اس کے پاس حقانی نیٹ ورک کا پتہ ہے تو ہمارے ساتھ مل کر ان کے خلاف آپریشن کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں