دبئی:سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کرنے والے وہاب ریاض نے کہاہے کہ کپتان سرفراز نے بڑی ہمت بڑھائی اور کہا کہ وکٹیں چاہئیں ۔

ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ میچ کے تیسرے روز کپتان سرفراز نے کہا کہ جو چند اوورز کا کھیل بچا ہے بس ڈٹ کر باؤلنگ کرو، بمباری کرو ، وکٹ چاہئیں،خدا کا شکر ہے کامیابی ملی اور میچ میں واپسی کا موقع ملا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہاکہ سرفراز اور اسد شفیق اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں، دعا ہے کہ یہ دونوں ہی میچ جیت پر ختم کریں ٗامید ہے دونوں میچ جتوادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں پانچ بار رنر اپ کے معاملے کو لطیفہ ہی بنا دیا گیا ہے ٗ میں تو بس نو بال نہیں کرنا چاہ رہاتھا۔