ہمارے کان تھک گئے سازش کا سن سن کر، کس نے یہ سازش کی پتا نہیں چل رہا؟ فواد چودھری

ہمارے کان تھک گئے سازش کا سن سن کر، کس نے یہ سازش کی پتا نہیں چل رہا؟ فواد چودھری

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کا سن سن کر ہمارے کان تھک گئے ہیں لیکن پتا نہیں چل رہا کہ یہ سازش کس نے کی، یہ کیسی سازش تھی جس میں پہلے بچوں کےاکاؤنٹس بھرے گئے اور پھر اسے عالمی تنظیم نےآشکار کیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور ان کی فیملی پاکستان کے پیسے چوری کریں اور مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے بھائیوں پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، یہ لوگ سیاست میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے فضول باتیں کررہے ہیں، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر کے آدمی پر نام لگا دیں.فکر نہ کریں آپ پر پاکستانی قانونی لاگو ہوگا اور پاکستان واپس آنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کی جیل آپ کی منتظر ہے کوئی آپ کو برٹش جیل میں نہیں بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور اب لائن لگ گئی ہے، ابھی تو جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیم ٹین اوپن نہیں ہوا، پہلے (ن) لیگ والیم ٹیم کھولنے کا مطالبہ کررہی تھی لیکن اب ان کا یہ مطالبہ سامنے نہیں آرہا۔