عمران خان نے منی ٹریل سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرا دیں

عمران خان نے منی ٹریل سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرا دیں

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل میں کہا کہ متفرق درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ دستاویزات سے جمائمہ کو رقم وصولی ثابت ہوتی ہے لیکن نیازی سروسز کے اکاؤنٹ کا مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جو ریکارڈ آپ کے حق میں ہو مل جاتاہے دوسرا نہیں ملتا۔

جہانگیر ترین کے وکیل  سکندر بشیر  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  جہانگیر ترین کے پاس 18 ہزار ایکڑ زمین لیز پر تھی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے اسستفسار کیا کہ جن سے زمین لیز پر لی کیا وہ زمین کے مالک تھے؟۔ ہم ریکارڈ کو مسترد نہیں کر رہے پہلے محکمہ مال کا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں۔ معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں