معروف بھارتی اداکار ارجن بجلانی حادثے کا شکار ہو گئے

معروف بھارتی اداکار ارجن بجلانی حادثے کا شکار ہو گئے

ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اداکار ارجن بجلانی حادثے کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کے درمیان پیش آیا ۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک کرین ان کے سر سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
لہذا ان کو حادثے کے فورا بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان کا سی ٹی سکین کر لیا گیا ہے اور ڈاکٹر نے ان کو آرام کا مشورہ دیا ہے ۔تاہم اس حادثے کے باعث وہ اب چند روز تک ڈرامے کی شوٹنگ نہیں کر پائیں گے۔