نیلم منیر کی بحرین کے شہزادے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیلم منیر کی بحرین کے شہزادے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

منامہ: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی بحرین میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کرکٹ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔ پاکستانی ادارہ نیلم منیر ان دنوں بحرین میں ہیں جہاں انہوں نے بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر بحرین کے شہزادے خالد بن حماد الخلیفہ، بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی موجود تھے۔

بحرین سے نیلم منیر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس کرکٹ فیسٹیول افتتاحی تقریب میں وہ شیخ خالد بن حماد الخلیفہ کے ہمراہ نظر آئیں۔

6d62c0a03b3021ea8218bfcee95816ef

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اپنے مداحوں کو اپنے پورے سفر سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔ نیلم منیر نے بحرین پہنچ کر فوٹو شوٹ کرائے اور اپنی والدہ کے ساتھ لی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اداکارہ نیلم منیر نے اختتامی تقریب کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے کہا کہ اللہ بہت مہربان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں