محکمہ ایکسائز کی طرف سے ابرار الحق کو کارروائی سامنا کرنا پڑ گیا

محکمہ ایکسائز کی طرف سے ابرار الحق کو کارروائی سامنا کرنا پڑ گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی گاڑی پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹ محکمہ ایکسائز نے اتار لی ۔ ابرار الحق والٹن روڈ  پر اپنی گاڑی میں محوِ سفر تھے کہ محکمہ ایکسائز نے انہیں روک لیا ۔ اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ ہونے کے باعث روکا اور نمبر پلیٹ اتار لی گئی.

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے جس دوران فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جارہاہے اور ان کی گاڑیوں کو روک کر نمبر پلیٹس اتار لی جاتی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی نمبر پلیٹس لگانے کی تلقین کی جاتی ہے۔