پی ٹی آئی اگلے سال چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی، عمران خان کا دعویٰ

 پی ٹی آئی اگلے سال چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی، عمران خان کا دعویٰ

ڈیرہ اسماعیل خان: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کا گومل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چھانگا مانگا میں سیاست دانوں کی خرید و فروخت ہوتی تھی لیکن ہم نے اپنے صوبے میں ایک ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد میں کامیاب رہے ہیں کیونکہ دنیا بھر میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ آنے والے وقت میں موسمی بحران آنے والا ہے لیکن یہ جنگل موسمی حالات کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے ۔

ان کا مزید کہنا تھا بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا اور ہم سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے کیونکہ پاکستان میں گزشتہ 2 سال میں 2 ڈگری گرمی بڑھی اور بارشیں کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا 2018  میں تحریک انصاف پاکستان کے سارے صوبوں میں حکومت بنائے گی اور پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے جہاں نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ہر میدان میں پاکستان کے نوجوان کامیابیاں حاصل کریں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہم نے قانون کو سب کیلیے ایک بنانا ہے کیونکہ کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں